فیس بک پر جھوٹا مواد اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ

فیس بک پر جھوٹا مواد اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ

 کراچی:پاکستان میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر جھوٹا دعوی کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ایک کھانے کے مرکز کے بارے میں اپ لوڈ کئے گئے مواد کے جھوٹا ہونے کی شکایت پر سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمہ عبدالکریم کے خلاف محمد شفیق نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

شکایت کے متعلق تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مقدمہ کھانے میں گدھے کا گوشت استعمال کرنے سے متعلق غلط بیانی پر درج کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نامزد ملزم نے نواب شاہ میں واقع ریسٹورنٹ سے متعلق فیس بک پر غلط مواد اپ لوڈ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *