ہزاروں سال پرانا قبرستان دریافت

ہزاروں سال پرانا قبرستان دریافت

ایتھنز:یونان میں ماہرین نے لائبریری کی کھدائی کے دوران ہزاروں سال پرانے قبرستان سے زنجیروں میں جھکڑے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ ایتھنز کے مضافات میں اوپرا بالوس اور لائبریری کی کھدائی کروا رہے تھے جب ایک قبرستان کی کھدائی کے آثار کے بعد اسی جگہ سے زنجیروں میں جھکڑے ڈھانچے دریافت ہوئے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق قبرستان پانچویں سے آٹھویں صدی قبل میسح کا ہے جس میں کچھ ڈھانچوں کو ساتھ دفن کیا گیا تھا اور کچھ کو اوپر نیچے رکھا گیا تھا۔

ماہرین کو ابھی تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی یہ اس اجتماعی قتل کے پیچھے کیا عوامل تھے اور ان ڈھانچوں کی کلائیوں میں زنجیریں کیوں تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *