آج کا دن 2 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 2 اگست 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔
برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:آج آپ کی کام میں دلچسپی اور انہماک آپ کو دوسرے امور سے بیگانہ کر سکتا ہے۔ جسے لوگ پسند نہیں کریں گے۔ اس عادت کی وجہ سے آپ کے پیارے نظر انداز ہو سکتے ہیں۔خود پر غفلت برتنے کا الزام لگانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ پرسکون رہیں گے۔    

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:آج آپ کام مکمل کرنے کے لیے متحرک ہو سکیں گے۔ مالی حالات بہتر بنانے اور محبت بھرے جذبات کے درمیان کوئی باہم راستہ نکالیں۔ آپ کی عادت کی وجہ سے آپ کی شریک حیات یا محبوب سے لڑائی ہو سکتی ہے۔

برج جوزا 22 مئی تا 21 جون:اپنے الفاظ کا چناؤ انتہائی احتیاط سے کریں اور بڑوں کی مدد سے حالات کی تلخی کم کرنے کی کوشش کریں گے اور پرسکون ہو جائیں گے۔ موڈ اچھا ہو گا تو کامیابی بھی مل سکے گی۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:آپ کی شخصیت کی کشش آپ کو کامیاب کر سکتی ہے۔ اپنے پیاروں کی زات میں خامیاں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی کے کردار کے بارے میں تنقید کریں۔ آج آپ کو اپنے محبوب سے باہمی اختلاف ختم کرنے کا موقع ملے گا۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:آج آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر کامیاب ہو سکیں گے۔ گھریلو امور میں کامیابی ہو سکے گی۔ محبوب سے جذباتی تعلقات بہتر ہوں گے۔ دوسروں کی ذات کو بھی ہر طرح کی بے وفائی کے الزام سے بری کرنا ہوگا۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:مالی حالات بہتر بنانے کے لیے آنے والی رکاوٹوں کو دور کرسکیں گے۔ پیار محبت کے تعلقات میں کشیدگی کو دور کر سکیں گے۔ خود کو دوسروں سے وابستہ رکھیں ورنہ تنہائی کا عذاب آُپ کا جینا دوبھر کر دے گا۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:آج کاروباری مصروفیت آپ کو دوسروں سے بیگانہ کر دے گی جس کی وجہ سے آپ کے شریک حیات کو یا محبوب کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پریشانی کو سر پر سوار مت کریں۔

برج عقرب 24اکتوبر تا 22نومبر:کاروباری سرگرمیاں معمول سے بڑھائیں گے تو دیگر باتیں ذہن سےمحو ہوجائیں گی۔ دوستوں سے گپ شپ کا ارادہ ترک کر دیں۔ آج آپ کے جذبات میں طوفانیت سی ہو گی۔ شریک حیات یا محبوب سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:آج صبح صبح محنت سے کام کر کےدوسروں کو متاثر کر سکیں گے۔ اپنے جذباتی رشتوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔ آج موقع سامنے آئیں گے۔ ان کو استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔

 برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری:آج جس کام میں حصہ لیں گے اس میں کامیابی ملے گی۔ اس کے علاوہ قریبی افراد کے ساتھ انتہائی تحمل سے پیش آئیں۔ کسی قسم کی مالی پریشانی کو سر پر سوار نہ کریں۔ جس رقم نے الجھایا ہوا ہے وہ تب ہی مل سکے گی جب اس کی سخت ضرورت ہو گی۔

برج دلو 21 جنوری تا 19 فروری:آج کئی ایسے منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں گے جس کی وجہ سے منزل کا حصول آسان ہو جائے گا۔ خود کو حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک رکھیں لیکن عملی کام کے دوران قسمت آزمانے کا فیصلہ نہ کریں۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:دوستوں کے ساتھ کسی قسم ی بحث و تکرار میں شامل نہ ہوں ورنہ آپ کسی سے ایسا وعدہ نہ کریں جس کو پورا کرنا آپ کے بس میں نہ ہو یا جس کے نقصانات آپ کے لیے ناقابل قبول ہوں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *