پولیس نے کلین چٹ دے دی،مفتی عبدالقوی

پولیس نے کلین چٹ دے دی،مفتی عبدالقوی

 ملتان:قندیل قتل کیس میں زیر تفتیش مفتی عبدالقوی نے پولیس کی جانب سے ملنے والے سوالنامے کا تیرہ صفحات پر مشتمل جواب جمع کروا دیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پولیس مجھ سے تفتیش مکمل کر چکی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں نے قندیل کے بعد  اس کی ماں نے بھی مجھ پر الزام لگایا لیکن میں نے دونوں کو معاف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں مجھے کلین چٹ دے دی ہے۔

یاد رہے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو شامل کرنے کے فیصلے کے بعد پولیس نے ان کو تفتیشی سوالنامہ بھیجا تھا جس کا انہوں نے تحریری جواب جمع کروانا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *