آنکھیں کیسے بچائیں؟ موبائل یا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لئے خاص

آنکھیں کیسے بچائیں؟ موبائل یا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لئے خاص

اسلام آباد:آنکھیں انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہوتی ہیں لیکن ہم ان کو سب سے ذیادہ نظر انداز کرتے ہیں اگر آپ پورا دن کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں تو آئیے ان کی حفاظت کے لیے جانتے ہیں ایک عملی طریقہ،جو آپ کی بینائی کو تحفظ فراہم کرے گا۔

تصویر میں دیا گیا پیٹرن مختلف سمتوں کو ظاہر کر رہا ہے۔

آپ نے اتنا کرنا ہے کہ اپنی آنکھوں کو ان تیروں کے نشانات کے ساتھ گھمائیں۔

اگر اس عمل کے دوران آپ کی آنکھوں سے پانی نکلنے لگے تو یہ ایک اچھا سائن ہے،ورزش مکمل کرنے کے بعد آنکھوں کو چند منٹ کے لیے بند کر دیں۔

اس کے علاوہ اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے چند مزید کام ضرور کریں۔

الف:اگر آپ دن بھر کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں تو سونے سے دو گھنٹے پہلے کمپیوٹر بند کر دیں۔

ب۔اپنی آنکھوں کو روزانہ تین گھنٹے کا آرام دیں اور ہر  تین گھنٹے کے کام کے بعد اپنی آنکھیں تین منٹ بند کر کے پرسکون ہو جائیں۔

ج۔کچھ وقت کھڑکی میں کھڑے ہو کر قدرت کے نظاروں کو دیکھنے میں گزاریں۔

د۔نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر روزانہ اپنی آنکھوں کی مالش کریں۔

ر۔چلتے وقت نظر تھوڑے سے فاصلے پر رکھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *