قندیل قتل کیس،پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج

قندیل قتل کیس،پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج

ملتان:قندیل قتل کیس کے سلسلے میں کیے جانے والے پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج آ گئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ نتائج کے مطابق قندیل کا گلہ اس کے کزن حق نواز نے کپڑے سے دبا اسے قتل کیا۔

فرانزک سائنس ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق قندیل کے بھائی وسیم نے اس کے ہاتھ پاؤں پکڑ رکھے تھے۔

نتائج کے مطابق قندیل کو قتل سے قبل نشہ آور دوا کھلائی گئی تھی اور یہی دوا اس کے والدین کو بھی کھلائی گئی۔

رپورٹس کے نتائج کے بعد اطلاعات ہیں کہ قندیل کا قتل اس کے بڑے بھائی عارف کے اکسانے پر کیا گیا۔

یاد رہے ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی کے ان کے بھائی نے گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *