لاڑکانہ:رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ

لاڑکانہ:رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ

لاڑکانہ:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں میرو خان چوک میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

کریکر حملے میں رینجرز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کریکر حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیا جو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *