کاکردگی کوچ کے جملوں کا نتیجہ تھی،جوروٹ

کاکردگی کوچ کے جملوں کا نتیجہ تھی،جوروٹ

مانچسٹر:انگلش بیٹسمین جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں میری اچھی کاکردگی کوچ کے طنزیہ جملوں کا نتیجہ تھی۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق انگلینڈ کے بیٹسمین جوروٹ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 48 جب کہ دوسری اننگز میں 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس پر انگلش کوچ رام پرکاش نے ان سے کہا تھا کہ ان کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔

جوروٹ کا کہنا ہے کہ انہیں کوچ کے ان طنزیہ جملوں سے تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سخت پریکٹس کی اور اچھا اسکور بنانے کے قابل ہوئے۔

یاد رہے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فلاپ ہونے والے جوروٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 254 جب کہ دوسری اننگ میں 71 اسکور کیا تھا جس نے انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *