مفتی عبدالقوی کو تفتیشی سوالنامہ موصول

مفتی عبدالقوی کو تفتیشی سوالنامہ موصول

ملتان:قندیل قتل کیس میں پولیس کی تفتیشی ٹیم 14 نکاتی سوالنامہ لے کر مفتی عبدالقوی کے گھر پہنچ گئی۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سوالنامہ پولیس کی  تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ لے کر ان کے گھر پہنچی تو مفتی عبدالقوی پولیس کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق مفتی عبدالقوی کو پولیس کی جانب سے تفتیشی سوالنامہ بھی موصول ہو چکا ہے جس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

یاد رہے متنازع ماڈل قندیل بلوچ کے قتل سے چند روز قبل ان کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ ہوٹل میں ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر کے باعث انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا اور چند روز قبل ہی پولیس نے قندیل قتل کیس میں عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *