امجد صابری کے اہلخانہ حکومتی امداد کے منتظر

امجد صابری کے اہلخانہ حکومتی امداد کے منتظر

کراچی:پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے چہلم پر اہلخانہ نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوسکے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجدصابری کے بھائی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے اور بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔

یادرہے کہ امجد صابری کےقتل پر پاکستانی وزیراعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے اور تاحیات تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا

امجد صابری کے چہلم کے موقع پرقرآن خوانی اورمحفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *