امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قوال امجد صابری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قوال اور نعت خواں امجد صابری کے قتل کے مرکزی ملزم نعمان عرف بچہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

امجد صابری کے چہلم کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال اور نعت خواں کے قاتل کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عرف بچہ کے نام سے ہوئی ہے جسے عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرا ن صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری پر فائرنگ نعمان نے ہی کی تھی تاہم دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

نعمان عرف بچہ نے انکشاف کیا کہ اس نے امجد صابری کو 10 نمبر سے آگے بڑھنے سے روکا تھا جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی اسی نے فراہم کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران صدیقی کو پولیس نے پہلے ہی امجد صابری قتل کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *