ایم کیو ایم وزیر اعلیٰ انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی

ایم کیو ایم وزیر اعلیٰ انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ میں ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کی منظوری گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے تاہم ارکان اسمبلی کو اس فیصلے سے آگاہی دینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ایم کیو ایم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سندھ اسمبلی میں 51 نشستیں ہیں۔

کمیٹی کے مطابق متحدہ کے 10 ارکان اسمبلی ملک سے باہر ہیں جبکہ ایک گرفتار ہے اس لئے وہ اس الیکشن میں شامل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ کل سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پولنگ کل تین بجے سندھ اسمبلی کے ایوان میں ہو گئی۔

دوسری جانب وزارت اعلیٰ کیلے کاغذات نامزدگی آج شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد آج ہی ان کی جانچ پڑتال کر کے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *