قوال اور نعت خواں امجد صابری کا چہلم لیاقت آباد میں بعد از نماز ظہر

قوال اور نعت خواں امجد صابری کا چہلم لیاقت آباد میں بعد از نماز ظہر

 کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں معروف قوال اور نعت خواں  امجدصابری کاچہلم آج انکی رہائشگاہ لیاقت آباد 4 نمبر میں بعدنماز ظہر ہوگا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ رکاچی کے مطابق نعت خواں اور قوال امجد صابری کا چہلم آج لیاقت آباد میں بعد از نماز ظہر کیا جائے گا۔

نماز ظہر کے بعد شروع ہونے والی رسم چہلم میں مغرب اور عشا کے درمیان دستار بندی اور قوالی کا پروگرام ہوگا۔

دریں اثنا امجد صابری کے صاحبزادے محب علی نے بتایا کہ پورے پاکستان کوامجدصابری پر فخر ہے۔

محب علی نے کہا کہ جن بزدلوں کو جینا نہیں آتاوہ میرے والد کے طرز زندگی سے جینا سیکھ لیں۔

مرحوم قوال اور نعت خواں کے بیٹے محب علی نے کہا کہ  قاتلوں نے میرے والد کو شہید کر کے انہیں امر کردیا۔

یاد رہے کہ امجد صابری کو ان کے آبائی علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

امجد علی صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کی مد میں پولیس نے اہم پیش رفت حاصل کی ہے تاہم ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *