وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر بھارتی وزیر کی تنقید

وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر بھارتی وزیر کی تنقید

ممبئی:بھارتی حکومت نے نیتا امبانی کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت یافتہ ایلیٹ کمانڈوز روانہ کر دئیے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے کی اطلاعات کے مطابق بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی بیگم کے لیے سیکیورٹی حدشات کے پیش نظر ایلیٹ کمانڈوز بھیجے ہیں جو ان کے سیکیورٹی گارڈز کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ہندوستان کی معروف ریلائنس کمپنی کے مالک مکیش امبانی 2013سے مختلف سیکیورٹی تھریٹس کے باعث حکومت کے حفاظتی دستوں کے حصار میں رہے ہیں۔

اب خبر ہے کہ شوہر کی کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اہم کردار ادا کرنے والی نیتا امبانی کے لیے بھی انہی خطرات کے پیش نظر ایلیٹ کمانڈوز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ آروند کجریوال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دہلی میں روزانہ خواتین کی عزتیں لٹتی ہیں جن کی سیکیورٹی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا اور نریندر مودی اپنے دوستوں کو ہی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں وی آئی پیز کو مراعات دینے کا سلسلہ ایک بحث کی صورت اختیار کر گیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 47,000  تربیت یافتہ آفیسرز 14,884 وی آئی پی لوگوں کی حفاظت کے کام انجام دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *