مرچوں والا کھانا پکانے پر خاتون پر مقدمہ درج

مرچوں والا کھانا پکانے پر خاتون پر مقدمہ درج

لندن:لندن میں مقیم ایک خاتون نے اپنی پڑوسی کے خلاف مرچوں والا کھانا پکانے پر مقدمہ درج کر دیا۔

مقدمہ درج کرنے والی جوانا لوئیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری پڑوسن کے مصالحہ دار اور مرچوں والا کھانا پکانے اور اس کی چبھنے والی مہک سے مجھے سانس کا مسئلہ ہو رہا ہے۔

اسی گھر میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہنے والی جوانا لوئیس نے دعویٰ کیا کہ مصالحہ دار کھانوں کی مہک اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کو ٹارچر کرنے کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے اس کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ مالک مکان میرے سونے کے اوقات میں بھی مرچوں والے کھانے بناتی ہے جو نہ صرف سانس کے مسئلے کی وجہ بنتے ہیں بلکہ میری نیند بھی خراب ہوتی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مالک مکان نے میری شکایت کے باوجود اس کا ازالہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مجھے مقدمہ درج کروانا پڑا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *