بھارت،جھوٹا الزام لگا کر مسلمان خواتین پر تشدد

بھارت،جھوٹا الزام لگا کر مسلمان خواتین پر تشدد

 مدھیہ پردیش: بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی اور درندگی روا رکھنے کی ریاستی پالیسی کا اہی اثر ہے کہ عوامی سطح پر بھی یہ رجحان غالب ہے۔

اسی سلسلے سے جڑے حالیہ واقعہ میں دو مسلم خواتین کو جھوٹا الزام لگا کر دن دیہاڑے ریلوے اسٹیشن پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق انتہا پسندی کے اس تازہ واقعہ میں ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت ساتھ رکھنےکے الزام پر ہندو انتہا پسندوں نے 2خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پیش آئےو اقعہ میں محض شک کی بنیا د پر ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے 2 مسلمان خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق خواتین سے غیر انسانی سلوک کے موقع پر قریب موجود پولیس خاموشی تماشائی بنی یہ مناظر دیکھتی رہی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *