راجا فاروق حیدر نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد

راجا فاروق حیدر نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد

اسلام آباد:آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری حاصل ہونے کے بعد راجا فاروق حیدر نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد ہو گئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ آزاد کشمیر کے مطابق راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔

راجا فاروق حیدر کی نامزدگی کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی سر براہی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میرا ایجنڈا صرف اور صرف میرٹ ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا خواہ وہ کسی بھی قسم کی ہے۔

یاد ریے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 31 سیٹیں لے کر واضح برتری حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف 2،2 نشستیں ہی حاصل کر سکی جبکہ 1 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *