انہی کرکٹر سے کھیلنا ہوگا،وسیم اکرم

انہی کرکٹر سے کھیلنا ہوگا،وسیم اکرم

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف گرین شرٹس کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنے کے بجائے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

سوئنگ کا سلطان کہلانے والے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کا نفسیاتی اثر پڑا اس کے بعد انگلش کھلاڑیوں کی بیٹنگ نے فلیٹ پچ پر ہمارے فاسٹ بالرز کو ناکام کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پیچھے ڈینس للی،بریڈ مین یا عمران خان نہیں بیٹھے جنہیں بلا کر کھلا لیا جائے اس لئے موجودہ کھلاڑی ہی بہترین ہیں انہیں پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

بائیں ہاتھ سے بالنگ اور جارحانہ بیٹنگ کرنے کی شہرت رکھنے والے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کےا عتبار سے قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دستیاب ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *