رائے عامہ کا جائزہ:ترکوں نے پروپیگنڈہ غلط ثابت کر دیا

رائے عامہ کا جائزہ:ترکوں نے پروپیگنڈہ غلط ثابت کر دیا

استنبول: ترکوں کی واضح اکثریت 95 فیصد کا ماننا ہے کہ ان کے ملک میں پندرہ جولائی کو ہوئی ناکام بغاوت کے پس پردہ فتح اللہ گلن کی حزمت موومنٹ ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق او آر سی ریسرچ کمپنی کی جانب سے 33 صوبوں میں کئے گئے سروے کے دوران 95 فیصد شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ناکام بغاوت کے تانے بانے گلن تحریک نے ہی بنے تھے۔

بائیس تا 24 جولائی کے دوران کئے گئے سروے میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ریاستی اداروں میں نفوذ اختیار کر جانے والے گلن پیروکاروں کے خلاف آپریشن کے حق میں ہیں تو جوابا 96 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ،ملٹری اور پولیس وغیرہ کی تطہیر چاہتے ہیں۔ ستر فیصد نے حالیہ نافذ کی گئی ایمرجنسی کی حمایت کی۔

سروے کے دوران صدر اردوان اور حکمراں اے کے پارٹی کی مقبولیت کا بھی جائزہ لیا گیا جو باالترتیب 79 اور 72 فیصد پائی گئی۔

سروے میں شریک 91 اعشاریہ پانچ فیصد شرکاء نے ترکی میں ختم کر دی گئی سزائے موت کی بحالی کے حق میں بھی رائے دی۔

یاد رہے کہ ترک صدر اردوان نے بغاوت کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں کہا تھا کہ ترک بحیثیت قوم پندرہ جولائی کے بغاوت سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *