مشعل اوباما نے ہیلری کی پرزور حمایت کر دی

مشعل اوباما نے ہیلری کی پرزور حمایت کر دی

نیویارک:امریکا کی خاتونِ اوّل مشعل اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی پر زور حمایت کی۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون اول نے ہیلری کلنٹن کی پرزور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

پُر زور تالیوں کی گونج میں مشعل اوباما کا کہنا تھا ’ایک عوامی شخصیت کی جانب سے ٹی وی پر نفرت آمیز زبان کا استعمال ہمارے ملک کی اصل روح کی ترجمانی نہیں کرتا۔‘

مشعل نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ان کی سطح تک مت گریں۔ ہمارا مقصد ہے کہ جب وہ نیچے ہوتے ہیں تو ہم اوپر جاتے ہیں۔‘

امریکی خاتون اول نے کہا کہ ’امریکا کے وزیر خارجہ کے طور پر ہلیری کلنٹن نے شاندار کام کیا ہے، وہ دبائو میں کبھی نہیں بكھریں۔‘

انھوں نے رپبلكن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل ٹوئٹ کرنے کی عادت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہلیری کلنٹن کو معلوم ہے کہ ہر مسئلے کو 140 حروف سے نہیں سلجھایا جا سکتا۔ جب آپ کے ہاتھ میں ایٹمی طاقت ہوتی ہے تو آپ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔‘

بطور ماں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے مشعل اوباما نے کہا کہ ’مجھے ہلیری پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ امریکا کے لیے بہتر ثابت ہوں گی، میں نے ملک کے بچوں کی بہتری کے لیے ان کے عزم کو دیکھا ہے۔‘

اس نیشنل کنونشن میں ہلیری کلنٹن کو پارٹی کی طرف سے باقاعدہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے اپنے خطاب میں سینیئر رہنما برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے انھیں امریکا کا صدر بنانے کی پرزور حمایت کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *