ترکی کے 2 جنرل دبئی ائیر پورٹ سے گرفتار

ترکی کے 2 جنرل دبئی ائیر پورٹ سے گرفتار

انقرہ:ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کے تحت دبئی ائیر پورٹ پر ترکی کے 2 جنرلز گرفتار کر لئے گئے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہوہنے والی اطلاعات کے مطابق دبئی ائیر پورٹ کے ذریعے راہ فرار اختیار کرنے والے 2 ترکش جرنیلوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ناکام فوجی بغاوت کے بعد افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے  یہ ترک فوجی افسران براستہ دبئی یورپ جاناچاہ رہے تھے۔

راہ فرار اختیار کرنے والے ایک جنرل کا نام میجر جنرل محمنت اور دوسرے کا بریگیڈئیر جنرل سنیر ہے جو کہ افغانستان میں تعینات رہے۔

متحدہ عرب اماراتی حکومت نے ترک حکومت کی درخواست پر دونوں فوجیوں کو گرفتار کیا اور ترک حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والے ان دونوں جنرلز پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں شریک ہونے کا الزام ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *