2 مسلح افرادچرچ پر دہشت گرد حملے میں ہلاک

2 مسلح افرادچرچ پر دہشت گرد حملے میں ہلاک

پیرس:شمالی فرانس میں فرانسیسی پولیس نے 2 مسلح افراد کو چرچ میں موجود افراد کو یرغمال بنانے پر ہلاک کر دیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو غیر ملکی خبر ایجنسی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی فرانس میں 2 مسلح افراد نے چرچ میں موجود افراد کو یرغمال بنایا جہاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کے پاس اسلحے نہیں بلکہ چاقو موجود تھا۔

 چرچ میں یرغمال ہونے والے افراد کی تعداد 4 سے 6 ہے جن میں 2 راہب بھی شامل تھے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یورپ میں اس قسم کی متشدد کاروائیوں میں تیزی آ گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *