قندیل کی بہن پولیس کی حراست میں

قندیل کی بہن پولیس کی حراست میں

ملتان:ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتولہ قندیل کی بہن شہناز عظیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے.

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہناز عظیم سب سے زیادہ قندیل کے قریب تھی۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کی جانے والی شہناز عظیم کو قندیل بلوچ نے بیوٹیشن کا کورس بھی کروایا تھا۔

کچھ عرصہ قبل شہناز کی شادی جاوید نامی شخص سے ہوئی تھی۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان سرفراز انجم نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم بھائی کا دوبارہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

جب کہ پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ اور ڈی این اے سے حاصل کردہ شواہد کی بناء پر تفتیش کی تکمیل ہو گی اس لئے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *