وسیم اختر عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

وسیم اختر عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل ہی وسیم اختر کو سندھ ہائی کورٹ میں پہنچایا گیا تھا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 دن کے اندر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

نامزد میئر کراچی کے وکیل کے مطابق  جس تقریر میں وسیم اختر کو نامزد کیا گیا ہے وہ خواتین کا جلسہ تھا جس میں وسیم موجود نہیں تھے۔

اس موقع پر نامزد مئیر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایس ایس پی گڈاپ آفس میں رکھا گیا ہے۔

وسیم اختر نے صحافیوں کو بتایا کہ تفتیشی افسر جو پوچھتے ہیں اس کا جواب دے دیتا ہوں۔

انھوں نے نئے گورنر سندھ مراد علی شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مراد علی شاہ کا انتخاب خوش آئند ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ کے موجودہ حالات میں ایسے وزیر اعلیٰ کا ہونا ضروری ہے جو بروقت فیصلے لے سکے۔

یاد رہے کہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف ملیر سٹی اور سچل تھانے میں مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس نے قائد ایم کیو ایم کی تقاریر کے 2 مقدمات میں وسیم اختر کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *