پاکستانی آموں کا جاپان میں حیرت انگیز پروٹوکول

پاکستانی آموں کا جاپان میں حیرت انگیز پروٹوکول

پاکستانی آم جہاں دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور مٹھاس کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں جاپان میں بھی پاکستانی آموں پر لگی پابندی ختم ہونے کے بعد ان ک خرید میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو وصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاپان میں پاکستان سے درآمد کیے جانے والے دس آموں کا پیکٹ چھے ہزار پاکستانی روپے میں مل رہا ہے۔

مہنگا ہونے کے باوجود جاپان میں پاکستانی آم کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

جاپان میں پاکستانی آموں کی فروخت ممکن بنانے والے میاں رمضان صدیق کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ موجودہ سال میں تین سو سے چار سو ٹن آم پاکستان سے جاپان لائے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مارکیٹنگ کو بہتر بنایا جائے تو ایک ہزار ٹن آموں کو جاپان لایا جا سکتا ہے۔ جہاں ان آموں کو مہنگا ہونے کے باوجود بہت ذیادہ خریدا جا تا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *