قندیل کے اکاؤنٹ بلاک کر دئیے گئے

قندیل کے اکاؤنٹ بلاک کر دئیے گئے

اسلام آباد:سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ قتل کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قندیل بلوچ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ فیس بک کی جانب سے بلاک کر دیا گیا ہے۔

فیس بک ہیلپ لائن کی جانب سے دی گئی وضاحت کے مطابق وہ لوگ جو مر جاتے ہیں ان کا اکاؤنٹ دوستوں اور فیملی کے لیے یادگار بنا دیا جاتا ہے تا کہ وہ اس پر پوسٹ کرتے رہیں لیکن وہ اکاؤنٹ یا پیج جو ایک تنہا صارف کے زیر استعمال ہو یا اس کو بند کرنے کی درخواست کی گئی ہو،فیس بک اس کو بلاک کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ قندیل کے مرنے کے بعد یا تو صارفین نے اس پیج کو رپورٹ کیا ہے یا حکومت پاکستان نے کی درخواست پر اس اکاؤنٹ کو بلاک کیا گیا۔

یاد رہے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *