قندیل قتل کیس:شریک ملزم تھانے آ گیا

قندیل قتل کیس:شریک ملزم تھانے آ گیا

ملتان:قندیل بلوچ قتل کیس میں شریک ملزم حق نواز نے پولیس کو تھانہ شاہ صدر دین میں گرفتاری دے دی۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شریک ملزم حق نواز نے تھانہ صدر دین میں خود کو پولیس کے ھوالے کر دیا ہے۔

متنازعہ ویڈیوز سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کو گزشتہ دنوں اسی کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ لیا گیا جس میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بہن کے ہاتھ پکڑے جبکہ اس کے کزن حق نواز نے مقتولہ کا گلا دبایا۔

ملزم وسیم کا اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد ملزم حق نواز مفرور تھا جس نے آج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدر دین میں پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے قتل میں کسی بھی سطح پر ملوث نہیں ہے بلکہ وسیم بلا وجہ اس کا نام قتل کیس میں جوڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اب تک کئی افراد کو حراست میں لے چکی ہے تاہم وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *