آج کا دن 25 جولائی 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 25 جولائی 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔

برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:مایوسی کے چنگل سے آزاد ہر کر اس وقت سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ آپ کے کام آسان کر دے گا۔ کاروباری امور خود ہی نمٹانے کی کوشش کریں۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:آپ کے گھریلو حالات چند عزیزوں کی شرارت سے خراب ہو سکتے ہیں۔ آپ کو بھی بہکانے کی کوشش کی جائے گی آپ خود پر قابو رکھیں۔

برج جوزا 21 مئی تا 21 جون:اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد میں کچھ تو اضافہ ہو سکے۔ محبت کے سلسلے میں حالات عجیب صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:مخالفین آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں۔ آپ نے احتیاط نہ برتی تو ان کے داؤ میں آجائیں گے۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:لین دین کے معاملے میں کسی پر بھروسہ مت کریں۔ یہ بات تو طے ہے کہ آپ تھوڑی سی جدوجہد کے بعد غیر معمولی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ موجودہ کاروبار بھی بڑھ سکتا ہے۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:انتہائی احتیاط کے ساتھ کام کرتے رہیں کیونکہ یہی چیز آپ کو کسی بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔ اخراجات گھٹا دیں۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:اپنے خوشامدی دوستوں کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ یہ آپ کو نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں۔ کوئی سازش کر سکتا ہے۔ اولاد سے متعلق دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔

برج عقرب 24 اکتوبر تا 22 نومبر:اپنے مزاج کو مصلحت کا درس دیں۔ جذباتیت کا مظاہرہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کام کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے لیکن کسی کے ساتھ معائدہ نہ کریں۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:زندگی میں کبھی پریشانیاں آئیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب کبھی بہتری نہیں آئے گی۔ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا عقلمندی نہیں۔ کوشش کرتے رہیں۔

برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: مشترکہ بزنس کرنے والوں کو اپنا مزاج قابو میں رکھنے کی کوشش ہے نہیں تو نقصان ہو سکتا ہے۔ افسران سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

برج دلو 21 جنوری تا  فروری:آپ کی بدنظمی اور غلط اندازوں سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ پسند کا رشتہ طے پا سکتا ہے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:ایسی رقم مل سکتی ہے جس کے ملنے کی توقع کوئی نہیں ہوگی۔ کسی سے جھگڑا فساد مت کریں۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *