ہرن شکار کیس:سلمان خان بری ہو گئے

ہرن شکار کیس:سلمان خان بری ہو گئے

نئی دلی:بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان کو راجستھان ہائیکورٹ نے کالا ہرن کیس میں بری کر دیا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلمان خان کو راجستھان ہائیکورٹ نے کالا اور چنکارہ ہرن کیس میں بری کر دیا ہے۔

بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان اور دیگر 7 ملزمان پر کالا اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا۔

ماتحت عدالت نے ان دونوں کیسز میں سلمان خان کو 5 اورایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اداکار سلمان خان نے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

دبنگ خان ہمیشہ ہی اپنے بیانات اور دلچسپیوں کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہے ہیں جبکہ انھیں کئی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

فلمی دنیا میں دھوم مچانے والے سلمان خان اب کالا اور چنکارہ ہرن شکار کیس مین بھی بری ہو گئے ہیں جبکہ “ہٹ اینڈ رن” کیس میں عدالت پہلے ہی انھیں بری کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کے خلاف کالا اور چنکارہ ہرن کیس کا مقدمہ 1998 میں دائر کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *