میوزیکل شو میں شرکت،جرمنی دھماکے کی وجہ

میوزیکل شو میں شرکت،جرمنی دھماکے کی وجہ

برلن:جرمنی میں ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک شامی پناہ گزین تھا جس نے میوزک شو میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر بم دھماکہ کیا اور خود بھی ہلاک ہو گیا۔

دھماکہ جرمن شہر آنسباخ میں ہونے والی ایک موسیقی کی تقریب کے دوران ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ ایک شامی پناہ گزین نے کیا۔

بویریا ریاست کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شامی شہری کی پناہ کی درخواست مسترد ہو چکی تھی اور اس نے موسیقی کے اوپن ایئر فیسٹیول میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ہال کے داخلی دروازے پر ہی اپنے پاس موجود دھماکہ خیز مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حملہ ہوتے ہی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی،جبکہ سکیورٹی اداروں نے 25سو لوگوں کو متاثرہ مقام سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مبینہ حملہ آور تقریباً دو برس پہلے جرمنی آیا تھا اور ایک برس پہلے اس کی پناہ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا تاہم اسے اپنے آبائی ملک کے حالات بہتر ہونے تک جرمنی میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی اور ایک فلیٹ مہیا کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *