فواد خان نے دپیکا کیلئے ہاں کردی

فواد خان نے دپیکا کیلئے ہاں کردی

ممبئی:بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے پاکستانی فنکار فواد خان نے اپنی آنے والی فلم میں دپیکا کے شوہرکاکردارادا کرنے کیلئے ہامی بھرلی ہے۔

بھارتی نیوزپورٹل انڈیا ٹائمز کے مطابق پاکستانی اداکار سنجےلیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘میں دپیکا کے شوہرکا کردار نبھائیں گے۔

اس سے قبل یہ کردار شاح رخ خان،علی ظفر اور شاہد کپور کودینے کی پیشکش کی گئی تھی مگر رنویرسنگھ کی وجہ سے کسی نے قبول نہیں کی۔

مذکورہ فلم میں رنویرسنگھ دپیکا کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور رومانس کرتے نظر آئیں گے جس سے شوہر(فواد خان)کا کردارمتاثر ہوتا ہے۔

بھارت میں’’خوبصورت‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے فواد خان کی دپیکا کے ساتھ پہلی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع ہو جائے گی۔

حال ہی میں فواد اور دپیکا نے مہیش ملہوترا کے فیشن شومیں  عروسی جوڑا پہن کر کیٹ واک کی تھی جس کا بالی ووڈ حلقوں میں جس کا چرچا پروفیکٹ جوڑی کے حوالے ہواتھا۔

فواد خان ان دنوں کیلئے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *