امجدصابری کیس میں گرفتاری نہیں ہوئی،مشتاق مہر

امجدصابری کیس میں گرفتاری نہیں ہوئی،مشتاق مہر

کراچی:شہرقائد میں پولیس کے انچارج مشتاق مہرنے کہا ہے کہ معروف پاکستانی قوال امجد صابری قتل کیس میں کئی افراد زیرہراست ہیں تاہم کسی ملزم کی تصویر میڈیا پرجاری نہیں کی گئی۔

نمائندہ دی نیوزٹرائب کے مطابق مشتاق مہر نے اتوار کے روزبتایا کہ پولیس کئی افراد کو ہراست میں لے کر تفتیش کررہی ہے  جن میں سے کچھ کوچھوڑ دیا گیا ہے اور دیگر سے تفتیش جاری ہے۔

مشتاق مہر نے بتایا کہ کیس میں جاری مثبت تفتیش کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

اس قبل بتایا جارہا تھا کہ کراچی کے علاقہ لیاقت آباد سے ایم کیو ایم کے یونٹ163کےسابق  انچارج کوگرفتار کیا گیا ہے اور میڈیا میں امجدصابری قتل میں ملوث ملزم کی تصویر بھی نشرکی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *