کابل میں خود کش دھماکہ،61ہلاک 200 زخمی

کابل میں خود کش دھماکہ،61ہلاک 200 زخمی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوئے خود کش دھماکہ میں 61 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا نشانہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے وہ احتجاجی مظاہرین بنے جو بجلی کے ایک منصوبے کا راستہ تبدیل کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آتی رہی ہیں کہ داعش مشرقی افغانستان میں سرگرم ہے تاہم اس سے قبل مذکورہ تنظیم نے کسی کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’پرامن مظاہرہ کرنا تمام شہریوں کا حق ہے لیکن موقع پرست دہشت گردوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور معصموم لوگوں کا قتل کیا جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔‘

افغانستان میں تیسرا بڑا نسلی گروہ کہلانے اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ترکمانستان سے آنی والی بجلی کی لائن کو ملک کے وسطی صوبوں بامیان اور وردک سے نہیں گزارا جا رہا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *