قندیل قتل کیس،ملزم کے بیان میں تضاد

قندیل قتل کیس،ملزم کے بیان میں تضاد

ملتان:قندیل قتل کیس کے ملزم وسیم کا جھوٹ پکڑنے والی مشین کے زریعے ٹیسٹ لیا گیا تو ملزم کے بیانات میں واضح تضاد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قندیل قتل کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے پولیس رات گئے ملتان پہنچی جہاں چھے گھنٹے تک تفتیش جاری رہی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کی مکمل رپورٹس دو ہفتوں میں موصول ہو جائیں گی۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم نے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ میں بیانات بدل لیے۔ اس سے قبل ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے قندیل کا قتل اوپر والے کمرے میں کیا تاہم بعد میں ملزم کی جانب سے یہ بیان بدل گیا۔

ایک اور بیان میں ملزم وسیم کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت میں اکیلا تھا۔ بعد کے بیان کے مطابق قتل میں اس کے بھائی حق نواز نے اس کی معاونت کی۔

یاد رہے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے آبائی شہر میں گلہ دبا کر قتل کع دیا گیا تھا، نئی تحقیق میں پولیس قندیل کے ماں باپ اور بھابیوں کو تفتیش میں شامل کر کے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کرے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *