آج کا دن 23 جولائی 2016 کیسا رہے گا؟

آج کا دن 23 جولائی 2016 کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا۔

برج حمل 21 مارچ تا 20 اپریل:آپ کی بنائی ہوئی اسکیمیں کامیاب ہو سکتی ہیں،لیکن کاروبار کے معاملے میں دوسروں پر بھروسہ کرنا غلط ثابت ہو سکتا ہے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

برج ثور 21 اپریل تا 21 مئی:ایسے دوستوں سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں جن سے جھگڑا چل رہا ہے۔ لوگ آپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ سے تعلقات مستحکم کریں گے۔ آپ بھی انہیں مایوس نہ کریں۔

برج جوزا 21 مئی تا 21 جون:کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔ اور یہ تعلقات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ محبت کے معاملات سلجھ سکتے ہیں۔

برج سرطان 21 جون تا 21 جولائی:قریبی عزیزوں سے ضرورت کے مطابق تعلقات رکھیں۔ کاروبار میں فائدہ ہو گا۔ کام تنہا کرنے کی کوشش کریں۔ مشترکہ کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے۔

برج اسد 21 جولائی تا 23 اگست:یہ عرصہ آپ تھوڑی احتیاط سے گزاریں۔ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے،لیکن حقیقت میں اس خواب کی کوئی تعبیر نہیں۔

برج سنبلہ 24 اگست تا 23 ستمبر:ہم نے پہلے بھی آپ کو پہلے بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنے مزاج کی تیزی ختم کریں۔ آنکھیں کھول کر حقائق کا سامنا کریں تاکہ آپ میں حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت پیدا ہو سکے۔

برج میزان 24 ستمبر تا 23 اکتوبر:ہمارا مشورہ یہی ہے کہ جلد بازی میں کوئی کام نہ کریں۔ قدم اٹھانے سے پہلے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ اللہ کے فضل سے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

برج عقرب 24 اکتوبر تا 22 نومبر:آپ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان سے فائدہ کیوں نہیں اٹھاتے۔ معمولی سے دشواری آپ کے راستے نہیں روک سکتی۔ اعتماد سے وہی کریں جس کا پروگرام بنا رکھا ہے۔

برج قوس 23 نومبر تا 21 دسمبر:اللہ کے فضل سے گھر کا ماحول اچھا رہے گا۔ شریک حیات کی بھر پور توجہ حاصل رہے گی۔ جو اختلاف بھی تھا وہ ختم ہو سکتا ہے۔

برج جدی 22 دسمبرتا 20 جنوری: ہر شخص کو اپنا سمجھ کر بھروسہ کر لینا عقلمندی نہیں ہے۔ آپ پہلے ہی اس عادت کی وکہ سے بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ ابھی بھی آپ کا جی نہیں بھرا؟

برج دلو 21 جنوری تا  فروری:کسی منصوبے کا آغاذ کریں گے تو نتائج بہتر آئیں گے۔ آپ کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ خوش رہیں گے۔

برج حوت 20 فروری تا 20 مارچ:ہر کسی کو اپنا حقیقی ہمدرد نہ سمجھیں۔ کیونکہ کسی دوست کی وجہ سے ہی آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اولاد کے سلسلے میں پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *