برطانوی یونیورسٹیوں کا فیسوں میں اضافہ

لندن:برطانوی پارلیمنٹ میں یونیورسٹی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے جاری بحث کے کسی انجام تک پہنچنے سے قبل ہی انگلینڈ کی یونیورسٹیوں نے ٹیوشن فیس میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ڈرہم، کینٹ اور رائل ہولووے نے 2017 کے لئے ٹیوشن فیس 9 ہزار 250 پائونڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ارکان پارلیمنٹ نے یونیورسٹیوں کو فیسوں میں اضافے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے معاملہ پر رائے شماری نہیں کی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت معیار تعلیم قائم رکھنے والی یونیورسٹیوں کی جانب سے فیسوں میں اضافہ کی حمایت کرے گی جب کہ لبرل ڈیموکریٹس کے تعلیمی امور کے ترجمان جان پغ نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

دوسری جانب یو سی یو لیکچررز یونین کے رہنما سیلی سینٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک احمقانہ اقدام ہے جس سے طلبہ اور والدین کی تشویش میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔

اگر چہ یونیورسٹیوں نے فیسوں میں اضافے کے اعلان کو حکومت کی جانب سے منظوری سے مشروط قرار دیاہے، تاہم ارکان پارلیمنٹ فیسوں میں اضافے کو بہتر معیار تعلیم سے مشروط کرنے کے بارے میں ووٹ دیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ اس بات کا فیصلہ کرنے کیلئے بھی علیحدہ سے ووٹ دیں گے کہ یونیورسٹیوں کو فیسوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *