دوسرےٹیسٹ کےپہلےروزبلےبازشاہینوں پرحاوی

دوسرےٹیسٹ کےپہلےروزبلےبازشاہینوں پرحاوی

مانچسٹر:پاکستان اور انگلینڈ کےمابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم  نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 314رنز اسکور کیے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس انگلش کپتان ایلسٹر کُک نے جیتا اور پہلے میچ کے برعکس بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

 انگلینڈ کوایلکس ہیلز کی صورت صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برادشت کرناپڑا انہیں محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں انگلش کپتان ایلسٹر کُک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 29ویں سنچری مکمل کی اور105رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

جیمز ونس 18اور گیری بیلنس 23رنز پر آؤٹ ہوگئے، پہلے دن کے میچ کے اختتام پر جوروٹ 141رنز بنا کر جبکہ کرس واک 2رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ  جادوئی لیگ اسپنر یاسر شاہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *