اے آئی جی اسلام آباد کا پوسٹ مارٹم مکمل

اے آئی جی اسلام آباد کا پوسٹ مارٹم مکمل

اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والے اے آئی جی کاپوسٹ مارٹم  ہوگیا ہے۔

 پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ابتدائی پوسٹ مارٹم   رپورٹ میں بتایا ہے کہ عاشرحمید کی آنکھ کے نیچے سوجن ہے جبکہ مزید ٹیسٹوں کے لیے نمونے فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔

عاشر حمید  کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹرنصیر نے کیا ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کل تک مکمل ہو گی۔

ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ عاشر حمید کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں تھا،فرانزک ٹیسٹ کےلیے نمونے لیبارٹی بھجوائیں گے اسکے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

یادرہے کہ اسلام آبادکے اے آئی جی عاشرحمید کو جمعے کی شب پراسرارطورپر قتل کردیاگیا تھا،ابتدائی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا انہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے اور کمرے سے خون میں لت پت لاش ملی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *