امجد صابری قتل:گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرلیا

امجد صابری قتل:گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی:پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

معروف کالم نگار حسن نثار کے نام سے منسوب ویب سائٹ نے اپنی خبرمیں دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعت سے وابستہ زیرحراست ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امجدصابری کےقتل کاحکم فون پرملا، ساتھیوں نےامجدصابری کی گاڑی پر8 گولیاں چلائیں،گاڑی کے سامنے اور سائڈ سے3-3گولیاں چلائیں، آخری گولی امجدصابری کےسرپرماری جس سےموت کایقین ہوگیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ امجد صابری کےقتل میں 2 ٹیموں نے حصہ لیاجبکہ واردات 5 ملزمان شامل تھے اور قتل کیلئے لیاقت آباد ڈاکخانہ بلایا گیا تھا۔

 ملزم نے اعتراف کیا کہ واردات میں ملوث3ملزمان کونہیں جانتا، امجدصابری کولیاقت آباد10نمبرپرقتل کرنےکاحکم ملاتھا، وجہ قتل نہیں جانتا،ملنےوالےحکم کی تعمیل کی جاتی ہے، قتل کےبعدساتھی سےکہاکہ امجدصابری کوکیوں مارا۔جس پرساتھی نےکہاخاموش رہ ورنہ تجھےبھی ٹھوک دوں گا۔

یادرہے پاکستان کے معروف قوال امجدصابری کو22جون2016کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گولیاں مارکرہلاک کردیا گیا تھا،جس کے الزام میں چار ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کی جارہی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *