قتل سے قبل قندیل بلوچ کی آڈیوریکارڈنگ

قتل سے قبل قندیل بلوچ کی آڈیوریکارڈنگ

ملتان:بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل بلوچ کی ریکارڈشدہ ٹیلی فون کال منظرعام پر آگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قتل ہونے سے قبل قندیل بلوچ نے مددکیلئے ایک وکیل کو کال کی تھی۔

سرائیکی زبان میں ریکارڈ ی گئی آڈیو کے مطابق قندیل نے اپنے وکیل سے کہا تھا کہ میں اس وقت پاکستان میں نمبرون ہوں اس لیے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے،مجھے قتل کے فون آرہے ہیں میری مدد کریں۔

ایک وکیل نے جیوز نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کیے جانے سے قبل قندیل کے والد میرے پاس آئے تھے کہ اور کہہ رہے تھے کہ  میری بیٹی کی مدد کریں۔

یادرہے جمعے کے روز قندیل کے آبائی گاؤں میں موجود گھر سے موبائل ملا تھا جس کے بعد کیس نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *