سندھ حکومت رینجرزکواختیارات دینے کیلئے تیار

سندھ حکومت رینجرزکواختیارات دینے کیلئے تیار

کراچی:پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی میں رینجرزکو اختیارات دینے کیلئے صوبائی حکومت نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

جمعے کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے جس میں صوبائی حکمراں جماعت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکا رینجرز کواختیارات دے دیے جائیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی  کی اعلیٰ قیادت نے دبئی میں اہم اجلاس بلالیا ہے جس میں شرکت کیلئے بلاول دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلانے کا اعلان کیا تھا، جس پر پی پی پی حکومت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ دریں اثنارینجرز نے مبینہ طورپر کرپشن میں ملوث اسد کھرل کی گرفتاری کیلئے نیب کی درخواست پر لاڑکانہ میں کارروائی کی تھی جس کے بعد اختلافات کھل کرسامنے آئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *