کشمیرپرپاکستان کی پالیسی کمزورنہیں،سرتاج

کشمیرپرپاکستان کی پالیسی کمزورنہیں،سرتاج

اسلام آباد:پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے مشیربرائے خارجی امور سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بھرپوراندازمیں اٹھایا ہے۔

جمعے کی شب نجی ٹی وی کے لائیو شومیں بات کرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہا کچھ حلقوں کی جانب سے تاثردیا جارہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستانی کی پالیسی کمزورہے،جوحقیقت کے برعکس ہے،ہم بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل بات چیت کے زریعے چاہتے ہیں اس کامطلب یہ نہیں ہماری پالیسی کمزور ہے۔

مشیرخارجہ نے کہا ہے کشمیری عوام پرامن احتجاج کے زریعے آزادی مانگ رہی ہے اور بھارتی افواج نے مظالم کابازار گرم کررکھا ہے،اس بات کااعتراف بھارتی میڈیا میں بھی کیا جارہا ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں عالمی سطح  پراٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *