الیسٹر کک سنچری کے بعد آؤٹ
مانچسٹر:پاکستان اور انگلینڈ مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کپتان کی جاریحانہ بلے بازی کولگام ڈالتے ہوئے محمد عامر نے انہیں پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔
انگلش کپتان نےپاکستان کے خلاف 14چوکوں کی مددسے سنچری مکمل کی تھی۔
پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں رنز اگلنے والی مشین الیسٹر کک کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈکی دوسری وکٹ210رنزپرگری،انفرادی طورپر انگلش کپتان نے105رنز بنائے۔
تادم تحریر انگلینڈ نے پہلے دن کے کھیل میں دو وکٹ کے نقصان پر210رنز مکمل کرلیے ہیں۔