اے آئی جی اسلام آباد اپنے کمرےمیں مردہ پائے گئے

اے آئی جی اسلام آباد اپنے کمرےمیں مردہ پائے گئے

اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

 دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس عاشر حمید پولیس لائن میں واقع اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اے آئی جی عاشرحمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں اور انہیں گولیاں مارکرہلاک کیا گیا ہے۔
اے آئی جی آپریشنز عاشر حمید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پولیس لائن میں رہائش پزیر تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی جی آپریشنز کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے وہ اپنے کمرے میں خون میں لت پت پائے گئے ہیں۔

وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آسکے گی تاہم اعلی پولیس افسر کے منہ اور ناک سے خاصی مقدار میں خون کا اخراج واضح تھا۔

عاشر حمید کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے وفاقی دارالحکومت کے اہم سرکاری طبی مرکز پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *