شرمیلافاروقی کے خلاف نیب کاخط

شرمیلافاروقی کے خلاف نیب کاخط

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کونااہل قرار دینے کیلئے نیب نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ہے۔

بد عنوانی اور کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے نیب نے خط میں کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی نیب کیس میں سزا یافتہ ہیں، جس کی وجہ سے وہ قانون کے مطابق 21 سال کےلیے نا اہل ہیں۔

یادرہے کہ نیب عدالت نے 2 نومبر 2001کو فاروقی فیملی کی پلی بارگین پر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی ثقافتی مشیرکو اکیس سال تک کسی بھی سرکاری عہدے کیلیے نااہل قرار دیا تھا مگر وہ 2008 سے وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی مشیر ہیں۔

فاروقی فیملی نے2001میں پلی بارگین کرتے ہوئے کروڑوں روپے،پلاٹس،قیمتی زیورات اورگھڑیاں بھی جمع کرائی تھیں جبکہ واپس کیے گئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی مالیت 25 کروڑ سے زائد تھی۔

نیب نے پندرہ سال پہلے سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے اور شرمیلافاروقی آٹھ سال سے سرکاری پروٹوکول اور عہدے کے مزے لوٹ رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *