“نواز شریف کے ذہن پر پی ٹی آئی سوار ہے”

“نواز شریف کے ذہن پر پی ٹی آئی سوار ہے”

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی نوز شریف کے لئے حقیقی خطرہ پاکستان تحریک انصاف ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعظم کے آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے پر پی ٹی آئی کے ردعمل کا ظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کامیابی کے باوجود وزیراعظم کا لہجہ شکست خوردہ ذہن کی عکاسی کرتا رہا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے آزاد کشمیر کے خطاب نے ثابت کیا کہ ان کے ذہن پر دھرنا سوار ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے میں بیان دیا کہ ترقی دھرنوں سے نہیں بلکہ کاموں سے آتی ہے۔

نواز شریف نے جلسے میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر دھرنا دینے کو تیار بیٹھی ہے۔

جس پر جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو نواز شریف کا خوف قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 7 اگست سے پاناما لیکس کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کو لے کر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *