مرغیوں کی گھر میں موجودگی،بیماری سے بچاؤ

مرغیوں کی گھر میں موجودگی،بیماری سے بچاؤ

واشنگٹن:ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گھر میں مرغیوں کی موجودگی آپ کو مچھروں سے پھیلنے والے بہت سے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔

سویڈیش یونیورسٹی آف ایگری کلچر سائنس کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ملیریا جیسے مرض کا باعث بننے والے مچھر مرغیوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کوشش کے تحت ملیریا پھیلانے والے مچھر مرغیوں سے پیدا ہونے والی بو سے دور رہتے ہیں۔

مطالعے کے مصنف ریکرڈ کا کہنا ہے کہ ہم یہ جان کر حیران رہ گئے کہ مچھر مرغیوں سے پیدا ہونے والی بو سے دور بھاگتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مچھر بہت سے مویشیوں کو اپنی خوراک کا زریعہ بنانے سے اس لیے اجتناب کرتے ہیں کہ انہیں ان جانوروں سے پیدا ہونے والی بو پسند نہیں آتی۔

مچھر عموماً کس کو اپنی غذا بنانا پسند کرتےہیں ماہرین نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے مواد اکھٹا کیا تو پتا چلا کہ مچھر انسانوں کا خون پینا ہی پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں مویشیوں سے پیدا ہونے والی بو پسند نہین آتی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *