“کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں”بلاول بھٹو

“کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں”بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے سلسلے میں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں آگاہ کیا۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ہدایت کی کہ وفاق کی دھمکیوں میں نہ آئیں قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کریں۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کی سندھ میں ریجنرز کی تعیناتی کے حوالے سے  صوبے کے موقف سے دوسرے متعلقہ لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔

دی نیوز ٹرائب کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آج کراچی میں کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار سے ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات کی جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *