18 پاکستانی داعش میں،نام ای سی ایل میں شامل

18 پاکستانی داعش میں،نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے عراق اور شام جانے والے 18 پاکستانی افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

دی نیو زٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق وزارت داخلہ نے داعش کے شمولیت کی غرض سےجانے والے 18 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دیگر افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کاروائی  جاری ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے ذرائع کے مطابق 3 خواتین بھی داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے گئیں جن کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دئیے ہیں۔

ان 18افراد میں 14کا تعلق لاہور،2کا گجرات،1،1 کا فیصل آباد ،ڈی جی خان سے ہے جبکہ دیگر کے بارے میں کاروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی شہریوں کا داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے کے لئے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *