دنیا کے کم عمر امیر ترین افراد

دنیا کے کم عمر امیر ترین افراد

بیجنگ:چینی کمپنی ہورون ہر سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے حال ہی میں کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں دنیا کی کم عمر امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

آئیے جانتے ہیں دنیا کی کم عمر امیر ترین شخصیات کون سی ہیں جنہوں نے ذاتی جدو جہد سے نہایت کم عمری میں اپنا مقام بنایا۔

الف۔رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ ایپلی کیشن کے بانی ایون سپیگل ٹیکنا لوجی کی دنیا میں سب سے ذیادہ کم عمر امیر ترین شخصیت ہیں۔

25 سالہ ایون سیگل نے زاتی ایپلی کیشن بنانے کے بعد 2.1 ارب ڈالر کما کر امیر افراد کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا۔

ب۔دوسرے نمبر پر اسنیپ چیٹ کمپنی میں حصہ ڈالنے والے بوبی مرفی 1.8 ارب ڈالر کما اپنا نام امیرترین افراد کی فہرست میں شامل کیا۔

ج۔تیسرے چوتھے نمبر پر 26 اور 27 سالہ بھائی جان اور پیٹرک کولیسن ہیں جو انٹرنیٹ کے زریعے ادائیگی کرنے والی امریکی کمپنی کے مالک ہیں۔

د۔پانچویں نمبر پر ٹیکنالوجی سیکٹر کی معروف ترین شخصیت مارک زکر برگ ہیں جو دنیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک کے بانی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *